سانحہ صفورا کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار تاجر ضمانت پر رہا

January 30, 2016 3:14 pm0 commentsViews: 22

ملزم شیبا احمد کو14 ستمبر2015 کو القاعدہ کی فنانسنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے پولیس کی جانب سے سانحہ صفورا میں سہولت کاری اور القاعدہ سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار تاجر شیبا احمد کو2 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا، سی ٹی ڈی نے 14 ستمبر2015ء کو شیبا احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر القاعدہ کی فنانسنگ اور سانحہ صفورا کی سہولت کاری کا الزام لگایا تھا تاہم چالان میں پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم کا پمفلٹ تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا گیا جس کی سزا6 ماہ اور جرمانہ ہے، سرکاری وکیل نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ ملزم کے خلاف درج مقدمے میں سزا صرف6 ماہ ہے،جے آئی ٹی رپورٹ نے بھی اسے بلیک قرار نہیں دیا جبکہ اسے شیڈول فورتھ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔