ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی طلاق کی افواہیں پھیل گئیں

January 30, 2016 3:08 pm0 commentsViews: 134

ملائکہ اپنے 14سالہ بیٹے کے ہمراہ گھر چھوڑ گئی ہیں
اداکارہ نے دوسرے اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کرلی
ممبئی( نیٹ نیوز) اداکار فرحان اختر کی علیحدگی کے بعد بالی ووڈ کی ایک جوڑی پروڈیوسر و اداکار ارباز خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا خان کی شادی کے17 سال بعد طلاق کی افواہیں پھیل گئیں۔ بھارتی شوبز کی ایک ویب سائٹ سپاٹ بوائے ڈاٹ کام کے مطابق ملائکہ اروڑا خان حال ہی میں اپنے14 سالہ بیٹے ارہان کے ہمراہ باندرا میں اپنا گھر چھوڑ کر گھر میں ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہوگئی ہیں اور یہ اپارٹمنٹ اسی بلڈنگ میں واقع ہے جہاں ان کی بہن اداکارہ امریتا اروڑا کے سسرال والے رہتے ہیں، افواہیں ہیں کہ ملائکہ کے ان دنوں ایک برطانوی بزنس مین سے تعلقات ہیں۔ دوسری طرف ارباز اور ملائکہ کہ طرف سے ابھی تک اس سلسلہ میں کچھ نہیں کہا گیا ہے تاہم ملائکہ کے منیجر نے کہا ہے کہ ان کی شادی ابھی تک جاری ہے اور جہاں تک وہ جانتے ہیں دونوں ایک دوسرے سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں۔ اور ان میں طلاق کا کوئی امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کچھ عرصہ قبل ایک ساتھ ایک ٹی وی شو کی میزبانی کر رہے تھے مگر ان دنوں ارباز کیلئے ہی یہ شو کر رہے ہیں اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر میں جوڑے نے الگ کمرے کا مطالبہ کیا تھا اور سیٹ پر بھی ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرتے تھے اور وقفہ کے دوران اپنے اپنے کمروں میں چلے جاتے تھے۔