سنی لیون نے سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا

January 30, 2016 3:07 pm0 commentsViews: 20

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ میں اپنے بولڈ مناظر کی عکس بندی سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون نے ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکاروں میں اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ جب کہ بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان سماجی کاموں میں حصہ لینے والے فلمی ستاروں میں سر فہرست ہیں تاہم اب دپیکا پڈو کون کے بعد ادکارہ سنی لیون نے بھی سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے سنی لیون نے سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد وہ کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈ جمع کریں گی۔ جبکہ اداکارہ سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔