جان لیوا زیکا وائرس میں40 لاکھ افراد کے متاثر ہونیکا خدشہ

January 30, 2016 3:13 pm0 commentsViews: 27

لاطینی امریکی ریاستوں میں تباہی پھیلانے کے بعد یورپ میں بھی منتقل ہو گیا ہے
عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت، اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) جان لیوا وائرس زیکا لاطینی امریکی ریاستوں میں تباہی پھیلانے کے بعد یورپ میں بھی منتقل ہوگیا ہے۔ جس کے باعث40 لاکھ سے بھی زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کے بعد فرانس میں بھی زیکا سے متاثرہ افراد کی تشخیص ہوئی ہے جو فرانس حکومت نے5 افراد میں زیکا وائس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمر جنسی کے نفاذ کے ساتھ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ڈائریکٹر ڈاکٹر مارگریٹ چین کا کہنا ہے کہ زیکا وائرس معمولی خطے سے ہنگامی صورتحال تک پہنچ چکا ہے۔