سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے

January 30, 2016 3:10 pm0 commentsViews: 22

2015کے مالی سال میں20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرایا ہے
ٹیکس ادائیگی میں اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اسٹار سپر اسٹار سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز میں کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فلم انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز کی لسٹ میں سر فہرست ہونے کے ساتھ ٹیکس اداکرنے والے اداکاروں میں بھی سب سے آگے ہیں۔ سلمان خان نے ٹیکس کی ادائیگی میں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 2015ء کے مالی سال میں سلمان خان نے 20 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے جبکہ اکشے کمار 16 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انڈسٹری کے دیگر ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے نام شامل ہیں۔ ممبئی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کئے جانے والے اعداد وشمار کی فہرست کے مطابق گزشتہ سال رنبیر کپور نے15 کروڑ اور شاہ رخ خان نے ٹیکس کی مد میں14 کروڑ روپے جمع کرائے۔