آسٹریلیا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ہائی الرٹ جاری

January 30, 2016 3:15 pm0 commentsViews: 24

نیو سائوتھ کے7 تعلیمی اداروں کو کمپیوٹرائزڈ فون کال موصول ہوئی
40 منٹ میں بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا، میڈیا رپورٹ
سڈنی( مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ متعدد اسکولوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نیو ساتھ ویلز کے7 اسکولوں کو کمپیوٹرائزڈ فون کال پر40 منٹ میں بم اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں، اسکولوں کو ملنے والی دھمکیوں کے فوراً بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جب کہ اسکولوں کو خالی کرالیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق صبح 11 بجے کے وقت اسکولوں کو روبوٹک کال موصول ہوئی جس میں دھمکی دی گئی کہ بچوں کے بیگ میں بم موجود ہے جس کے بعد سڈنی اور میلبورن سمیت نیو ساتھ ویلز کے کئی شہروں میں اسکول بند کر دیئے گئے۔ آسٹریلیا کی ریاستی اور وفاقی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کہیں ان دھمکی آمیر فون کالز کا لندن، پیرس، بیلجئم، ناروے، ایمسٹرڈیم اور ٹوکیو میں ملنے والی فون کالز سے کوئی تعلق تو نہیں ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے محکمہ تعلیم نے بھی متعدد اسکولوں کو دھمکی آمیز فون کالز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکولز طالبعلموں کی سیکیورٹی کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔