بابری مسجد کی شہادت پر بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں، بھارتی صدر

January 30, 2016 3:16 pm0 commentsViews: 26

ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کھولنے کا راجیو گاندھی کا غلط فیصلہ تھا، صدر نرسمہا رائو کی سب سے بڑی ناکامی تھی
واقعہ پر عالمی اثرات کو نہیں سمجھا گیا، ایک اسلامی ملک کے وزیر خارجہ نے کہاکہ ایسا تو اسرائیل میں بھی نہیں ہوتا، پرتاب مکھرجی
نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ ایودھیا میں ران جنم بھوی مندر کھولنا راجیو گاندھی کا غلط فیصلہ تھا اور بابری مسجد کو شہید کرنا ایسی غداری تھی جس پر تمام بھارتیوں کا سر شرم سے جھک جانا چاہئے۔ بھارتی صدر نے اپنی کتاب میں سنسنی خیز انکشافات اور سیاسی شخصیات پر کھل کر تنقید کی ہے۔ 1980ء سے1996ء کے دور کا احاطہ کرنیوالی کتاب کی تقریب رونمائی کی گئی۔ پرناب مکر جی نے لکھا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت اس دور کے صدر نرسہما رائو سے کہا تھا کہ کیا انہیں کسی بھی خطرے سے خبر دار نہیں کیا تھا؟ اور کیا انہوں نے بابری مسجد کی شہادت سے عالمی اثرات کو نہیں سمجھا؟ مکھر جی نے لکھا ہے انہیں ایک اسلامی ملک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح مسجد تو اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں بھی شہید نہیں کی۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جنگ عظیم دوم کی فتح کی تقریبات میں شرکت تحریک آزادی کی بے عزتی کے مترادف ہے تقریب سے خطاب میں صدر مکھر جی نے کہا کہ کچھ تلخ حقائق ایسے ہیں جو ان کے ساتھ ہی دفن ہوجائیں گے۔