آکسفورڈ کی جعلی کتابیں چھاپنے والے 3ملزمان گرفتار

January 30, 2016 3:56 pm0 commentsViews: 28

نیو ٹائون پولیس نے جمال الدین افغانی روڈ پر کارروائی کرکے جعلی کتابیں برآمد کرلیں
کراچی( کرائم رپورٹر)نیوٹائون پولیس نے جمال الدین افغانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان محمد اقبال، شوکت اور عبدالصمد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے آکسفورڈ کی جعلی کتابیں برآمد کرلیں، اس ضمن میں ایس ایچ او اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان آکسفورڈ کے نام سے جعلی کتابیں پرنٹنگ پریس سے چھپوانے کے بعد مختلف دکانوں پر فروخت کرتے تھے ۔