بزم جمالی کے زیر اہتمام محفل گیارہویں شریف اور صوفی جمیل احمد جمالی کا سالانہ عرس آج نارتھ کراچی میں ہوگا

January 30, 2016 3:51 pm0 commentsViews: 20

کراچی( پ ر) بزم جمالی کے روح رواں صوفی عبدالمعید جمالی کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز ہفتہ گیارہویں شریف کی نیاز و فاتحہ اور صوفی جمیل احمد جمالی کا سالانہ عرس مبارک معروف علی صدیقی جمالی کی رہائش 1443-N سیکٹر5-J نارتھ کراچی میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا‘ تمام سلسلہ قادری چشتی جمالی رضوی اور عقیدت مندوں سے اس سلسلے میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔