اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والے3 جعلساز گرفتار

January 30, 2016 3:55 pm0 commentsViews: 23

اعظم رحمان بٹ، عرفان بشیر اور منیر خان اوایل ایکس پر گاڑیوں کے جعلی اشتہار لگاتے تھے
ایف آئی اے، سی پی ایل سی کی معاونت سے بن قاسم سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرکے معرف اشتہاری ویب سائٹ( او ایل ایکس) پرجعلی اشتہار لگا کر گاڑیوں کے خریداروں کو لوٹنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے‘ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے سی پی ایل سی کی معاونت سے بن قاسم کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرکے ملزمان اعظم رحمن بٹ‘ عرفان بشیر اور منیر خان کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان پر گاڑیوں کے اشتہارات لگا کر گاڑیوں کی خریداری کیلئے آنیوالے افراد سے رقم لوٹتے تھے ‘ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 3/2016 درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔