سرجانی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھی اور ٹارگٹ کلر ز سمیت 17ملزمان گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

January 30, 2016 3:58 pm0 commentsViews: 23

گرفتار ٹارگٹ کلروں نے 12افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، قائد اعظم کالونی سے گرفتار ملزم کا تعلق متحدہ عسکری ونگ سے ہے
پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھی کو چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتا رکیاگیا ہے،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دفتری ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا
کراچی (کرائم رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے سرجانی ٹائون کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے قریبی ساتھی اور متحدہ قومی موومنٹ کے دو ٹارگٹ کلروں سمیت 17 ملزمان اور 8مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی، گرفتار ٹارگٹ کلروں نے دوران تفتیش 12 سے زائد افراد کو قتل کا اعتراف کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے سرجانی ٹاؤن کے پروجیکٹ ڈائریکٹرکے دفتر پر چھاپہ‘ پروجیکٹ ڈائریکٹر سرجانی ٹاؤن شہزاد کا ایک ساتھی زیر حراست، قانون نافذ کرنیوالے ادرے نے دفتری ریکا رڈ تحویل میں لے لیا، حراست میں لیے جانے والے شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، قانون نافذ کرنیوالا ادارہ چائنہ کٹنگ کے حوالے سے تحقیقات کررہاہے خواجہ اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کورنگی سیکٹر کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر احسان عرف چاند عرف بہاری کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم اپنے ساتھی سے ملنے کیلئے آیا تھا کہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش 10 افراد کو قتل کرنے کے علاوہ بھتہ خوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ مبینہ ٹائون پولیس نے قائد اعظم کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کامران عرف کمال بنگالی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،گرفتار ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری وونگ سے ہے، گرفتار ملزم طفیل بنگالی گروپ کا کارندہ تھا ، ملزم نے دوران تفتیش دو افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے ،عوامی کالونی پولیس نے کورنگی نمبر 5 میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو ملزمان عادل اور فیاض کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے انکے قبضے سے دوٹی ٹی پستول اور زمان ٹائون سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی، اس ضمن میں ایس ایچ او خالد عباسی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے ، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ،صدر پولیس نے کالا پل کے قریب جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان شان ، حسام، شاہ روم اور کرسٹوفر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چار ٹی ٹی پستول ، ایک کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس ، چھ چوری شدہ موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلی، گرفتار ملزمان اسلحہ کے زور پر شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیںکرتے تھے ، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ، نیوٹائون پولیس نے شرف آباد چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فارن ایکٹ کے ملزم سیف اللہ کو گرفتار کرلیا، شریف آباد پولیس نے ایف سی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم زوہیب اقبال کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، شاہ فیصل اور الفلاح پولیس نے مشترکہ مردان چوک ، ناتھا خان گوٹھ ، شاہ فیصل ، الفلاح میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے تین ملزمان عدیل ، وقاص اور اظہر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے ۔

جوڑیا بازار اور کورنگی میں پولیس مقابلے5 ملزمان گرفتار، کلفٹن سے لینڈ گریبرپکڑا گیا
کھارادر کے علاقے سے ملزمان اشرف اور ابراہیم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، کورنگی ندی سے گرفتار تینوں ملزمان سے اسلحہ برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرب کو گرفتار کرلیا پولیس کے ملزم عبدالرب عرف ڈان قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ لانڈھی تھانے پر2015میں حملے میں ملوث تھا،ملزم کلفٹن میں زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی ندی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون اور لوگوں سے چھینی ہوئی رقم برآمد کرلی۔ کھارادر کے علاقے جوڑیا بازار کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزموں اشرف اور ابراہیم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

گارڈن سے متحدہ کا کارکن گرفتار، رابطہ کمیٹی کی مذمت
سندھ مسلم سوسائٹی سے شیشہ پارلر کے پانچ ملازمین اور بارہ کسٹمر گرفتار، محمود آباد سے اسٹریٹ کرمنل پکڑا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)گا رڈن میں قا نو ن نا فذکر نے وا لے ادارے نے خفیہ اطلا ع پر چھا پہ ما ر کا ررائی کر تے ہو ئے متحدہ قومی کے کا ر کن منہاج قاضی کو گرفتار کر کے نا معلو م مقا م پر منتقل کردیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے زیر حراست ملز م کا تعلق متحد ہ قو می مو منٹ سے ہے جس کی گرفتا ری کے بعد ایم کیو ایم را بطہ کمیٹی نے گرفتا ری کے خلاف مذمت بھی کی ہے تا ہم متعلقہ تھا نے کی پو لیس کی جا نب سے گرفتاری کے متعلق لا علمی کا اظہا ر کیا ہے۔فیروزآباد پولیس نے سندھی مسلم سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے شیشہ پارلر کے تین مالکان ،5ملازمین اور 12کسٹمرکو گرفتار کرلیا ہے۔محمود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل شوکت کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا۔نیو ٹاؤن پولیس نے مشرق سینٹر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں شیراز اور محمد احمد کو گرفتار رکر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

کراچی2 ڈکیت گروہوں اور دہشت گرد سمیت8 ملزمان گرفتار
صدر پولیس نے کارروائیوں میں اسلحہ، گاڑیاں ، لوٹا ہوا سامان اور منشیات برآمد کر لی
ملزمان جناح اسپتال مریضوں کی تیمارداری کیلئے آنے والوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدرپولیس کی کارروائیاں ،2 ڈکیت اسٹر یٹ کرمنل گروہوں اور دہشت گرد سمیت 8ملزمان گرفتار، اسلحہ ، گاڑیاں، لوٹا ہوا مال اور منشیات برآمد گرفتار گروہ جناح اسپتال مریضوں کی تیمارداری کے لیے آنے والوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کا ماسٹر مائنڈ گروہ ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سائوتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کے خصوصی ٹاسک پرایس ایچ او محمد طفیل چوہدری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بروقت اطلا ع ملنے پر کالا پل برج جناح اسپتال رود پر کامیاب کارروائی کرکے ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان شان ، حسام، شاہ روم اور کرسٹوفر کو گرفتار کرکے 4 پستول ، 15 کارتوس ، ایک کلو گرام چرس ، 6 گن پوائنٹ پر چھینے ہوئے موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی، گرفتار ملزمان فرئیر تھانے کی حدود میں دہشت گردی میں بھی ملوث ہیں ۔ ملزمان جناح اسپتال کی شاہراہوں پر راہگیروں کو لوٹتے تھے ، جبکہ دوسری کارروائی میں 4 رکنی اسٹریٹ کرمنل گروہ شہباز ، حنیف ، سمیراور مفرور عبداللہ کو گرفتار کرکے 2 پستول ، ایک ریوالور ، 10 کارتوس اورچھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ، مفرور ملزم عبداللہ گزری پولیس کو مقابلے کے مقدمہ میں بھی مطلوب تھا ، گرفتار ملزمان جناح اسپتال مریضوں کی تیمارداری کے لیے آنے والوں کو لوٹتے تھے ۔

ملیر کورٹ کے مال خانے پر چھاپہ، پولیس افسر سمیت3 گرفتار
ملزمان سے برآمد ہونے والی40 کیس پراپرٹی غائب ہونے پر اقدام اسلحہ و دیگر اشیاء شامل تھیں
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر اینٹی کرپشن پولیس نے عبداللہ، کانسٹیبل سجاد اور عابد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ملیر کورٹ مال خانے سے اسلحہ جرائم پیشہ افراد کو فروخت کرنے والے پولیس اہلکاروں کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا ۔ کراچی میں سرکاری اسلحے کی فروخت کے انکشاف کے بعد اینٹی کرپشن کا ادارہ حرکت میں آگیا اور ملیر کورٹ مال خانے پر چھاپہ مار کر سرکاری اسلحہ فروخت کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار پولیس اہلکار عابد اور عبداللہ مال خانے کا اسلحہ فروخت کرتے تھے ۔ پولیس اہلکار ناکارہ اسلحہ مال خانے میں رکھتے تھے اور جدید اسلحہ فروخت کرتے تھے ۔ ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں فروخت اسلحہ جرائم میں بھی استعمال ہوا ہے ۔

فیکٹری مالک سے بھتہ طلب کرنے والا ملازم ساتھی سمیت گرفتار
ملزم انور کو فیکٹری سے اس کی نشاندہی پر ملزم جہانگیر کو گرفتار کیا گیا، دونوں نے بھتہ خوری کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا
کراچی(کرائم رپورٹر) رینجرز اسپیشل ٹاسک فورس کی ملیر بکرا پیڑی میں کارروائی کے دوران دو بھتہ خور انور اور جہانگیر گرفتار کرلئے گئے،گرفتار ملزمان نے فیکٹری مالک سے 30 لاکھ بھتہ طلب کیا تھا، گرفتار ملزم انور فیکٹری کا ہی ملازم ہے،ملزم انور کو فیکٹری جبکہ اسکی نشاندہی پر ملزم جہانگیر کو بھی گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کا بھتہ خوری کی دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف، گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔