بلدیاتی الیکشن، خصوصی نشستوں پر پی پی اور متحدہ کے 30امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

January 30, 2016 3:58 pm0 commentsViews: 30

سندھ میں بلدیاتی امیدواروں میں خواتین ،اقلیتی ،کسان مزدور اور یوتھ کونسلرز کی حتمی فہرست جاری کردی گئی
میٹروپولیٹن ،میونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسلوں ،ٹائون کمیٹیوں اور دیگر کی 10711نشستوں پر 12ہزار امیدواروں میں مقابلہ ہوگا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں بلدیاتی اداروں میں خواتین‘ اقلیتی‘ کسان مزدور اور یوتھ کونسلرز کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی‘30 فیصد سے زائد نشستوں پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امید وار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے‘ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن‘ میونسپل کارپوریشن‘ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ‘ضلع کونسلوں‘ میونسپل کمیٹیوں‘ ٹائون کمیٹیوں‘ یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی10711 نشستوں کیلئے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اور آزاد12 ہزار سے زائد امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا‘ جبکہ دیہی سندھ کے بیشتر اضلاع میں پیپلز پارٹی اور حیدر آباد اور کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے30 فیصد سے زائد امید وار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں‘ جمعہ کو ریٹرننگ افسران نے مقابلے میں شریک امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے‘ یاد رہے کہ8 فروری کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن‘ میونسپل کارپوریشن‘ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلوں اور14 فروری کو میونسپل کمیٹیوں‘ ٹائون کمیٹیوں‘ یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں مخصوص نشستوں کیلئے صبح8بجے سے شام4بجے تک پولنگ ہوگی۔