ڈیفنس میں ہزاروں درخت مزید لگائے جائیں گے، بریگیڈیئر زبیر احمد فروری میں قدرتی ماحول کے فروغ اور شجر کاری کا شعور اجاگر کرنے کیلئے مذاکرہ اور لیکچر کا اہتمام کیا جا ئے گا کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں مزید ہزاروں درخت لگائے جائیں گے‘ ڈی ایچ اے فیز 1 کے ریذیڈنٹ پر مشتمل ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں ڈیفنس میں قدرتی ماحول کی خوبصورتی اور بقاء کے فروغ دینے کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا‘ بریگیڈیئر زبیر نے کہا کہ ڈی ایچ اے ایک روشن خیال منفرد ترقیاتی ادارہ ہے جو علاقے کے ماحول کو سرسبز اور شاداب رکھنے ‘ قدرتی حسن کے فروغ اور رہائشیوں کو جمالیاتی زوق کے حامل فعال اور پھر ماحول زندگی کی فراہمی کیلئے مسلسل اقدامات کرتا ‘ ایڈمنسٹریٹر نے واضح کیا کہ پچھلے سال ڈی ایچ اے نے شجر کاری کی ایک خصوصی مہم کے دوران ڈی ایچ اے کراچی میں5000درخت اور سپر ہائی وے پر واقع ڈی ایچ اے سٹی کراچی پروجیکٹ سائٹ پر25000 ہزار درخت لگائے اور ان کی بقاء کیلئے خصوصی آبکاری اور دیکھ بحال کو یقینی بنایا‘ انہوں نے مزید کہا کہ امسال ڈی ایچ اے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے اشتراک سے ڈیفنس میں ہزاروں درخت مزید لگائے گا‘ ایڈمنسٹریٹر نے وفد کو بتایا کہ ڈی ایچ اے اگلے ماہ فروری2016 میں ایک سیمینار منعقد کریگا جس میں رہائشیوں میں علاقے میں قدرتی ماحول کے فروغ اور شجرکاری کی اہمیت کا شعور پیدا کرنے کیلئے مختلف مذاکراے اور لیکچرز کا اہتمام کیا جائیگا۔

January 30, 2016 4:08 pm0 commentsViews: 19

ھفروری میں قدرتی ماحول کے فروغ اور شجر کاری کا شعور اجاگر کرنے کیلئے مذاکرہ اور لیکچر کا اہتمام کیا جا ئے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں مزید ہزاروں درخت لگائے جائیں گے‘ ڈی ایچ اے فیز 1 کے ریذیڈنٹ پر مشتمل ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں ڈیفنس میں قدرتی ماحول کی خوبصورتی اور بقاء کے فروغ دینے کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا‘ بریگیڈیئر زبیر نے کہا کہ ڈی ایچ اے ایک روشن خیال منفرد ترقیاتی ادارہ ہے جو علاقے کے ماحول کو سرسبز اور شاداب رکھنے ‘ قدرتی حسن کے فروغ اور رہائشیوں کو جمالیاتی زوق کے حامل فعال اور پھر ماحول زندگی کی فراہمی کیلئے مسلسل اقدامات کرتا ‘ ایڈمنسٹریٹر نے واضح کیا کہ پچھلے سال ڈی ایچ اے نے شجر کاری کی ایک خصوصی مہم کے دوران ڈی ایچ اے کراچی میں5000درخت اور سپر ہائی وے پر واقع ڈی ایچ اے سٹی کراچی پروجیکٹ سائٹ پر25000 ہزار درخت لگائے اور ان کی بقاء کیلئے خصوصی آبکاری اور دیکھ بحال کو یقینی بنایا‘ انہوں نے مزید کہا کہ امسال ڈی ایچ اے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے اشتراک سے ڈیفنس میں ہزاروں درخت مزید لگائے گا‘ ایڈمنسٹریٹر نے وفد کو بتایا کہ ڈی ایچ اے اگلے ماہ فروری2016 میں ایک سیمینار منعقد کریگا جس میں رہائشیوں میں علاقے میں قدرتی ماحول کے فروغ اور شجرکاری کی اہمیت کا شعور پیدا کرنے کیلئے مختلف مذاکراے اور لیکچرز کا اہتمام کیا جائیگا۔