ملیر کالا بورڈ میں فیکٹری کے تالے توڑ کر لوٹ مار

January 30, 2016 4:17 pm0 commentsViews: 25

پولیس نے درخشاں بیکری کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
کراچی (کرائم رپورٹر)ملیر کالا بورڈ کے قریب واقع بیکری کے تالے کاٹ کر کیش کائونٹر سے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سعودآباد کے علاقے ملیر کالا بورڈ میںقائم درخشاں بیکری کے تالے کاٹ کر کیش کائونٹر سے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دکان کے تالے کاٹ کر کیش کائونٹر سے رقم لے کر فرار ہوگئے ،دکان مالک نے پولیس کو رپورٹ درج نہیں کروائی رپورٹ درج ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ ملزمان کیش کائونٹر سے کتی رقوم لے کر فرار ہوئے ہیں ، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔