گرینڈ اپوزیشن کے خدوخال اور دیگر امور کیلئے اہم اجلاس آج پگارا ہائوس میں طلب

January 30, 2016 4:20 pm0 commentsViews: 23

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف بننے والے اپوزیشن اتحاد کا دوسرا اجلاس آج مسلم لیگ فنکشنل کے صدرپیرصدر الدین شاہ راشدی کی رہائشگاہ پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ پیر پگارا کی صدارت میں ہوگا،اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کے خدوخال اور دیگر امور طے کئے جائیں گے اس کے علاوہ سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔