بہادر آباد، خوفناک آتشزدگی سے3 دکانیں تباہ، لاکھوں کا نقصان

January 30, 2016 4:23 pm0 commentsViews: 19

آئس کریم کی دکان میں لگنے والی آگ نے پھیل کر میڈیکل اسٹور اور ایک دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
کراچی (کرائم رپورٹر)بہادرآباد میں واقع آئسکریم کی دکان میں جمعہ کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے میڈیکل اسٹور سمیت دو دکانوں میں اپنی لپیٹ میں لے لیا ، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کے نتیجے میں دکانوں میں رکھالاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق نیوٹائون تھانے کی حدود چار مینار چورنگی کے پاس واقع خالد آئسکریم کی دکان میں جمعہ کی علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ نے برابر میں واقع برہان میڈیکل اسٹور اور ایک دکان میں بھی آگ بھڑ اٹھی، دھوئیں کے کثیر بادل چھا گئے ، موقع پر موجود لوگوں نے آگ کی اطلاع فائربریگیڈ کو دی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ، دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کے نتیجے میں دکانوں میں رکھی لاکھوں روپے مالیت کی دوائیاں و دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔