اسلام آباد میں ایک ماہ کے دوران زلزلے کے 27 جھٹکے

January 30, 2016 4:25 pm0 commentsViews: 51

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ایک ماہ میں زلزلے کے27 جھٹکے محسوس کئے گئے، آئے روز جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہریوں نے عمارتوں سے نقل مکانی شروع کردی، میڈیا رپورٹوں کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بڑے زلزلے نے کئی فالٹ لائن ہلا دی ہیں، زلزلوں میں اضافہ کئی فالٹ لائن کی وجہ سے ہے۔ 900 کلو میٹر لمبی فالٹ لائن 1935 کے زلزے کے بعد بنی ہے سب سے زیادہ خطرہ کوئٹہ کو ہے، چمن فالٹ لائن کی خاموشی کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔