پاکستان کی سیاست میں بڑا بھونچال آنیوالا ہے، نبیل گبول

February 1, 2016 3:30 pm0 commentsViews: 28

عذیر بلوچ کی گرفتاری زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرے گی
آئندہ10 روز میں عذیر بلوچ کے بیان کی وڈیو بھی منظر عام پر آ جائے گی، سابق رکن قومی اسمبلی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں بڑا بھونچال آنیوالا ہے‘ عذیر بلوچ کی گرفتاری آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کریگی‘ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں بڑا بھونچال آنے والا ہے‘ عذیر بلوچ کی گرفتاری سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے جبکہ کراچی میں جرائم مزید کم ہوں گے‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ10 روز میں عذیر بلوچ کے بیان کی ویڈیو منظر عام پر آجائیگی جبکہ ملزم نے شرجیل میمن کیخلاف بھی بیان ریکارڈ کروادیا ہے‘ نبیل گبول نے مزید دعویٰ کیا کہ عذیر بلوچ کو 6 ماہ پہلے گرفتار کیا گیا تھا‘ اسے پہلے اسلام آباد میں رکھ کر تفتیش کی گئی تھی جس کے بعد اسے کراچی لایا گیا۔