عذیر کا آخری ٹارگٹ زرداری اور فریال تالپور ہیں، شیخ رشید

February 1, 2016 3:29 pm0 commentsViews: 33

فروری میں مزید لوگ گرفت میں آئیں گے، ملک بچانا ہے تو مارچ سے پہلے احتساب کرنا ہوگا
چوہدری نثار بار بار وزیراعظم کو بچا رہے ہیں، نواز شریف12 افراد کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار بار بار نواز شریف بچارہے ہیں‘ آصف زرداری اور فریال تالپور‘ عذیر بلوچ کا آخری ٹارگٹ ہے‘نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف 12افراد کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں‘ افسوس کہ وہ مودی کی سیاست کو سمجھنے میں ناکام رہے ‘فروری میں مزید لوگ گرفت میں آئیں گے‘ ملک بچانا ہے تو مارچ سے پہلے احتساب کرنا ہوگا‘ انہوں نے کہا کہ عذیر بلوچ کے انکشافات سے ایک بھونچال آنیوالا ہے جسکا شکار پیپلز پارٹی ہوگی۔