اوباما پہلی مرتبہ امریکی مسجد کا دورہ کریں گے

February 1, 2016 3:32 pm0 commentsViews: 19

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) صدر باراک اوباما آئندہ بدھ کو پہلی مرتبہ امریکہ کی کسی مسجد کا دورہ کریں گے‘ عقیدے کی آزادی کے دفاع کے مقصد سے کئے جانیوالے اس دورے کا اعلان امریکہ میں مسلمان مخالف تقاریر میں اضافے کے بعد سامنے آیا‘ وائٹ ہائوس کے ایک زمہ دار کے مطابق اوباما بالٹی مور شہر میں اسلامک کمیونٹی کی مسجد کا دورہ کریں گے‘ جہاں وہ مسلمانوں کے ساتھ مکالمے کے دوران اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔