ایان کی پاسپورٹ واپسی‘ کسٹم حکام فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے

February 1, 2016 3:31 pm0 commentsViews: 16

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) کسٹم حکام نے پاسپورٹ کی واپسی کے حوالے سے ماڈل ایان علی کی درخواست منظور ہونے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کیخلاف درخواست تیار کرلی گئی ہے‘ جو رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کردی جائیگی‘ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے کو چیلنج کئے جانے کے بعد ایان علی کے وکلاء دفاع کریں گے۔