عذیر بلوچ کو پہلی بار2003 ء میں چوہدری اسلم شہید نے گرفتار کیا تھا

February 1, 2016 3:31 pm0 commentsViews: 42

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) عذیر بلوچ کو پہلی بار سال2003 ء میں لیاری ٹاسک فورس کے سربراہ شہید پولیس افسر چوہدری اسلم نے سجاول سے گرفتار کیا تھا‘ تاہم سیاسی شخصیات کی ہدایت پر 2 گھنٹے بعد ہی رہا کردیا گیا‘ چوہدری اسلم نے لیاری میں قیام امن اور گینگ وار کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا‘ سابق گینگ وار سرغنہ رحمن ڈکیت کو بھی چوہدری اسلم نے مقابلے میں ہلاک کیا تھا‘2013 ء کے اوائل میں عذیر بلوچ اور بابا لاڈلہ میں اختلافات ہوگئے تھے‘ جو بڑھ کر تصادم کی شکل اختیار کرگئے‘ بعد ازاں لیاری کے گینگ وار نے کئی گروپ بنالئے اور علاقے پر قبضے کی جنگ شروع ہوگئی۔