آج صبح لاہور میں12 بڑے اسکول بند،90 فیصد تعلیمی ادارے کھل گئے

February 1, 2016 3:31 pm0 commentsViews: 25

سیکورٹی انتظامات ہونے کے باوجود بیکن ہائوس اور سٹی اسکول انتظامیہ کا اسکول کھولنے سے انکار
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح لاہور میں بیکن ہائوس اور سٹی اسکول سمیت12 بڑے اسکولوں کی انتظامیہ نے اسکول کھولنے سے انکار کردیا‘ نجی ٹی وی کے مطابق بڑے اسکولوں کی انتظامیہ نے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وہ اسکول کھول نہیں سکتے‘ دوسری جانب سرکاری اور نجی اسکول آج صبح کھل گئے‘ نجی ٹی وی کے مطابق بیکن اسکول او ر سٹی اسکول سمیت12 اسکولوں میں سیکورٹی انتظامات مکمل ہیں‘ تمام سیکورٹی سہولیات میسر ہیں لیکن اس کے باوجود اسکول نہیں کھولے گئے جس سے والدین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کاشف مرز انے نجی ٹی وی کو بتایا کہ12 بڑے اسکولوں کے مسائل حل کرنا ضروری ہیں۔90 فیصد اسکولوں نے ایس او پیز کے تحت عملدرآمد شروع کردیا۔