توہین عدالت کا الزام‘ آئی جی سندھ پر کل فرد جرم عائد کی جائیگی

February 1, 2016 3:33 pm0 commentsViews: 37

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کیخلاف توہین عدالت کے الزام میں فرد جرم کل عائد کی جائیگی‘ سپریم کورٹ نے دیپوشن ملامزین کے بارے میں فیصلے کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں آئی جی سندھ کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں فل بنچ کل یہ کیس سنے گا‘ دوسری جانب رواں ہفتے7 بنچ سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے‘6بنچ اسلام آباد اور ایک لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔