فشری‘ کھڑی لانچ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

February 1, 2016 3:39 pm0 commentsViews: 24

کراچی ( کرائم رپورٹر) فشری میں کھڑی لانچ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا‘ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے پر لانچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی‘ فشری میں کھڑی لانچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی‘ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری لانچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘ آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ حکام کو دی گئی‘ مگر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وقت پر نہ پہنچنے پر ایک لانچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی‘ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے دو فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر مکمل قابو پالیا۔