عمر اکمل بھی آفریدی کے نقش قدم پر میڈیا کے ساتھ

February 1, 2016 3:44 pm0 commentsViews: 33

کراچی( اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے بعد مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل بھی ان کے نقش قدم پرچل نکلے‘ میڈیا کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرنا شروع کردیا‘ تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز ایک مقامی موبائل فون کمپنی کے زیراہتمام ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی تھے‘ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں نے عمر اکمل سے سوالات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے میڈیا کا سامنا کرنے کے بجائے واپس جانا پسند کیا۔