میرا سپتال کی تعمیر کیلئے ’’ جھولی پھیلائو ‘‘ مہم شروع کریں گی

February 1, 2016 3:44 pm0 commentsViews: 26

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) خوبرو اداکارہ میرا نے اسپتال کی تعمیر اور چندہ کیلئے ’’ جھولی پھیلائو‘‘ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے‘ جھولی پھیلائو مہم کا آغاز سے لاہور سے کیا جائیگا اور اس کا اختتام کراچی میں ہوگا‘ ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا کو راولپنڈی کی ایک کاروباری شخصیت نے اسپتال کیلئے مفت اراضی دینے کی پیشکش کی ہے جس کی وجہ سے میرا کو اس کے خوابوں کی تعبیر ملنے والی ہے‘ اسپتال کی تعمیر کیلئے جھولی پھیلاکر چندہ جمع کیا جائیگا اور فروری کے آخر میں اسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا جائیگا۔