کراچی سے متعلق اہم معاملات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ

February 1, 2016 3:46 pm0 commentsViews: 23

دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
کراچی( نیوز ڈیسک) سندھ بالخصوص کراچی سے متعلق اہم معاملات کو منطقی انجام تک پہنچانے کافیصلہ کرلیا گیا ہے‘ کراچی میں دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ‘ وفاق نے سندھ رینجرز کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کرلیا‘ سانحہ کار ساز‘ بینظیر بھٹو قتل کیس‘ خالد شہنشاہقتل کسی اور بلال شیخ قتل کیس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا‘ کراچی میں اربوں روپے کے کالے بجٹ میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کیلئے منظم منصوبہ بندی کرلی گئی ہیں‘ متعدد اہم معاملات کے حوالے سے وفاقی و صوبائی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے‘ باوثوق ذرائع کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں نے ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں پر کاری ضرب لگانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے‘ فیصلہ کن آپریشن میں رینجرز نے وفاق سے بھی مدد طلب کی ہے۔