رانا ثنا، شریف برادران کا عذیر بلوچ ہے، عوامی تحریک

February 1, 2016 3:46 pm0 commentsViews: 23

درجنوں شہریوں کو قتل کروانے کا الزام ہم نہیں گھر کے بھیدی بھی لگا رہے ہیں
پنجاب کا وزیر قانون سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں وعدہ معاف گواہ بنے گا، خرم گنڈا پور
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ شریف برادران کا عزیر بلوچ ہے جس پر درجنوں شہریوں کو قتل کروانے کا الزام ہے‘ یہ الزام ہم نہیں گھر کے بھیدی بھی لگارہے ہیں‘ پنجاب کا وزیر قانون سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں وعدہ معاف گواہ بنے گا‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے امریکہ کے ایک ہفتہ کے تنظیمی دورہ سے واپسی پر پارٹی سیکریٹریٹ میں عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ماسٹر مائنڈ شریف برادران اور ان کے دست راست رانا ثناء اللہ ہیں‘ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے‘ شہدائے ماڈل ٹائون کو انصاف دلوانے کیلئے حکمرانوں کی ’’ قانونی دہشت گردی‘‘ کا مقابلہ بھی کررہے ہیں۔