پولیس مقابلے میں طالبان ڈکیت گروہ کا کارندہ مارا گیا

February 1, 2016 3:49 pm0 commentsViews: 23

2 زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار ہونے میں کامیاب، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
نواب کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، ایس ایچ او سہراب گوٹھ عزیز احمد شیخ
کراچی( کرائم رپورٹر) سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ طالبان ڈکیت گروہ کا ایک کارندہ مارا گیا‘2 زخمی حالت میں گرفتار‘ ایک فرار ہونے میں کامیاب اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد‘ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے ایک اطلاع پر سہراب گوٹھ میں واقع حسن نعمان کالونی کی کچی آبادی میں چھاپہ مارا ‘ایس ایچ او عزیز احمد شیخ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد موسیٰ خان محسود کی گلی میں طالبان سے تعلق رکھنے والے ڈکیت گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مارا جہاں پر پولیس اور ڈکیت گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوادو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں تین ڈکیت زخمی ہوئے ہیں ایک ڈکیت تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا جبکہ ایک ڈکیت زیادہ خون بہہ جانے کے نتیجے مں موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 25 سالہ نواب کے نام سے ہوئی جو اس گلی کا رہائشی تھا اور پولیس کو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا تاہم پولیس نے موقع سے2 عدد 30 بور پستول اور 6موبائل فونز برآمد کرلئے۔