پریتی زنٹا کی 41ویں سالگرہ تقریب میں فنکاروں کی شرکت

February 1, 2016 3:53 pm0 commentsViews: 108

سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا نے اپنی زندگی کی41 بہاریں دیکھ لیں‘ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی41 ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے مقامی ہوٹل میںتقریب کا انعقاد کیا جس ان کے سب سے اچھے دوست اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکارہ سلمان خان سمیت انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق پریتی زنٹا 31 جنوری 1975 کو بھارتی ریاست ہما چل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1998 ء میں فلم دل سے میںمعاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا اس کے بعد پریتی نے بے شمار بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا جن میں ’’ کیا کہنا‘ مشن کشمیر‘ دل چاہتا ہے‘ چوری چوری چپکے چپکے‘ کوئی مل گیا‘ کل ہونا نہ ہو‘ ویر زار‘ سلام نمستے‘ کرش ‘ کبھی الوداع نہ کہنا‘ سنگرش سمیت 2010 میں اداکارہ پریتی زنٹا کی فنی اور انسانی فلاح و بہبود کی خدمات کومد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔