عامر خان کبڈی مقابلوں میں قومی ترانہ سنائیں گے

February 1, 2016 3:50 pm0 commentsViews: 30

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار عامر خان اسٹار اسپورٹس پرو کبڈی مقابلے شروع ہونے سے قبل اپنی آواز میں ہندوستان کا قومی ترانہ سنائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پروکبڈی مقابلے آج سے ر اجیوگاندھی اسٹیڈیم میں شروع ہورہے ہیں۔واضح رہے اسٹار اسپورٹس پروکبڈی مقابل بھارتی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے درمیان کرائے جاتے ہیں۔ عامر خان نے میڈیا کو بتایا کہ کبڈی خالصتاً ہندوستانی کھیل ہے اور انہیں اس کی مقبولیت میں اضافے سے بے حد خوشی ہے‘ انہوں نے بتایاکہ اسٹاف اسپورٹس کی جانب سے مقابلے شروع ہونے سے قبل کئی مرتبہ سے قومی ترانہ سنانے کی درخواست کی گئی تھی‘ جو انہوںنے بخوشی قبول کرلی ۔ مقابلے افتتاحی تقریب میں سپر اسٹاف کے علاوہ آندراپردیش کے چیف منسٹراین چندر بابونیدو کی شرکت کا بھی امکان ہے‘ پہلے روز ہونیوالے مقابلے میں تیلگو ٹائٹینرز اور چیمپئنز ممبا آمنے سامنے ہوں گے۔