بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کیلئے انتہائی مصروف شیڈول

February 1, 2016 3:54 pm0 commentsViews: 32

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا کا انتہائی مصروف شیڈول تیار کیا گیا ہے۔ جہاں وہ سینیٹرز، محکمہ خارجہ کے عہدیداران اور سفارتخانوں سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ تھنک ٹینک اداروں میں بھی خطاب کریں گے۔ جس میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین دہشت گردوں، جمہوریت، انسانی حقوق، انتہا پسندی، عورتوں کی با اختیاری، اقلیتوں کے حقوق، برابری اور دیگر ایشوز پر روشنی ڈالیں گے، جنوبی کیرولینا کے سابق گورنر ڈیوڈ بیسلے سے ملاقات کریں گے اور واشنگٹن میں پارلیمنٹرینز کے ساتھ عالمی ظہرانے اور عشایے میں شرکت کریں گے۔