ایم کیو ایم کا ارشد وہرہ سمیت دیگر اراکین سندھ اسمبلی سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ

February 1, 2016 3:58 pm0 commentsViews: 18

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والے اراکین سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر حاضر اراکین کی جانب سے سندھ اسمبلی کے رواں سیشن میں استعفے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ان میں ایم کیو ایم کے نامزد کر دہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ بھی شامل ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے5 کارکن معطل
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ایم کیو ایم لیبر ڈویژن پی آئی اے کے سب یونٹ انچارج فلائٹ سروس انور اعوان، یونٹ کمیٹی رکن سید کفیل احمد ولد سید شفیق احمد کو غیر معینہ مدت کیلئے، جبکہ سب انچارج انجینئرنگ فرحان پاشا ولد فیروز پاشا اور رکن وقار جاوید ولد عشرت جاوید کو تین ماہ کیلئے معطل کردیا۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم انچارج لیبر ڈویژن میر پور خاص جمیل احمد خان ولد معین الدین کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا ہے۔