امریکہ ، موٹر سائیکل شو میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی

February 1, 2016 3:58 pm0 commentsViews: 16

ڈینور( آن لائن) امریکی ریاست کولوراڈو میں موٹر سائیکل شو کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی پولیس کے مطابق کولوراڈو کے شہر ڈینور میں موٹر سائیکل شو منعقد ہو رہا تھا کہ اس دوران چاقو سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ 9 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ موٹر سائیکل گینگ گروپوں کے درمیان لڑائی کا نتیجہ ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی ہے۔