ریحام کو سماجی تنظیم مور کے 13شہروں میں دفاتر مل گئے

February 1, 2016 4:01 pm0 commentsViews: 21

اسلام آباد( آن لائن) ریحام خان کو اپنی سماجی تنظیم مور کیلئے ملک کے13بڑے شہروں میں دفاتر کی جگہ مل گئی ہے ان شہروں میں کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، شیخو پورہ، اور دیگر شہر شامل ہیں۔ دفاتر کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ فروری میں کیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان کی سماجی تنظیم میں شمولیت کرنے والوں کی تعداد12 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔