آرمی چیف کے حق میں کراچی سمیت کئی شہروں میں ریلیاں

February 1, 2016 4:02 pm0 commentsViews: 17

سی ویو پر نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھائے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نعرے بازی
حیدرآباد میں بھی بڑی ریلی کا انعقاد، مرد و خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت کئی شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں سی ویو پر ریلی نکالی گئی، شرکاء نے پاکستانی پر چم اٹھا کر واک کی۔ پاکستان اور آرمی چیف کے حق میں نعرے بازی کی حیدر آباد میں بھی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔