کراچی میں61 کالعدم تنظیموں کے مضبوط نیٹ ورک کا انکشاف، مکمل خاتمے کی حکمت عملی تیار

February 1, 2016 4:02 pm0 commentsViews: 37

شہر کے تمام مضافاتی اورپوش علاقوں میں تاحال موجود ہیں، عسکری حکام نے حساس اداروں کو ناموں کی تفصیلی فہرست بھی ارسال کردی
شہرمیں دہشت گرد ی اور دہشتگرد تنظیموں کے خاتمے کیلئے حساس اداروں کو عسکری حکام نے ٹاسک دیدیا، نگرانی اور تلاش شروع کردی گئی
کراچی(کرائم رپورٹر) عسکری حکام نے سندھ بالخصوص کراچی میں دہشت گردی اور اس کے تمام نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرلی۔ شہر میں موجود61 کالعدم تنظیموں کے بارے میں مکمل تفصیلات کے علاوہ ان کے نیٹ ورک کی معلومات کیلئے حساس اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ شہر کے تمام مضافاتی اور پوش علاقوں میں61 کالعدم تنظیموں کے مضبوط نیٹ ورک تاحال موجود ہیں۔ حکام کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے ناموں کی ایک مفصل فہرست بھی تمام حساس اداروں کو ارسال کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کالعدم تنظیموں میں بین الاقوامی شدت پسند تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ با خبر ذرائع کے مطابق عسکری حکام نے شہر میں دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کے تمام نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ حکام نے شہر میں موجود61 کالعدم تنظیموں کے بارے میں بھی مکمل معلومات اور نیٹ ورک کی تفصیلات کیلئے تمام حساس اداروں کو ٹاسک دے دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حساس اداروں نے حکام کی جانب سے مہیا کی جانے والی فہرست کو سامنے رکھ کر تنظیموں کی نگرانی اور معلومات حاصل کرنا شروع کر دی۔