بچوں کے ناموں میں سب سے زیادہ الف ،م، ن، و، ص اور ع کا استعمال

February 1, 2016 4:06 pm0 commentsViews: 1327

پاکستان میں45 فیصد بچے اور بچیوں کے نام میں الف کا استعمال کیا جاتا ہے
اسلام آباد (یو پی پی) ایک بین الاقوامی سماجی تنظیم نے بچوں کے ناموں کے حوالے سے ایک دلچسپ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ناموں میں اردو کے حروف تہجی میں سب سے زیادہ الف ، م، ن، و، ص، ع کا استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔ جبکہ دیگر حروف تہجی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے مگر ان کا استعمال درج بالا حروف سے کم کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بچوں اور بچیوں کے ناموں میں صرف الف کا استعمال سب سے زیادہ 45 فیصد، م کا استعمال40 فیصد جبکہ دیگر حروف کا استعمال 15 فیصد کیا جاتا ہے۔ ایسے نام جن کے آخر میں اللہ تعالیٰ کے نام آتے ہیں یا محمد کے نام سے شروع ہونے والے ناموں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔