مشکوک بائولنگ ایکشن محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ سے بھی باہر

February 1, 2016 4:04 pm0 commentsViews: 25

آئی سی سی نے پی ایس ایل میں بائولنگ پرپابندی لگا دی
پاکستان ایونٹ میں صرف بلے باز کی حیثیت سے شریک ہونگے
لاہور( اسپورٹس ڈیسک) ایکشن کی وجہ سے بائولنگ پر پابندی کے شکار محمد حفیظ پر پاکستان سپر لیگ میں بھی بائولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ پر پہلے ہی آئی سی سی نے مشکوک بائولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے وہ قومی ٹیم میں بطور بلے باز شریک ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والے محمد حفیظ پر پی ایس ایل انتظامیہ نے بھی پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستانی ایونٹ میں بھی بطور بلے باز شریک ہونگے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ پی ایس ایل میں پشاورز یلمے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کا بائولنگ ایکشن قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں دو بارہ رپورٹ ہوا تھا۔