تیسرے ون ڈے میں، پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

February 1, 2016 4:05 pm0 commentsViews: 18

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی
جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو43 اوورز میں263 رنز کا ہدف ملا تھا جو با آسانی حاصل کر لیا
آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 290 رنز بنائے، بابر اعظم، اور محمد حفیظ نے نصف سنچریاں اسکور کیں، بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے43 اوورز میں263رنز کا ہدف ملا جو اس نے42.4 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔، مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ گزشتہ روز ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلی دو ووکٹیں 20 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔ احمد شہزاد 12رنز اور اظہر علی 3 رنز بنا کر پویلین روانہ بیٹنگ میں محمد حفیظ اور بابر اعظم نے 134 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور154 تک پہنچا دیا، محمد حفیظ 76 اور بابر اعظم 83 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں نے شعیب ملک 32، سرفراز احمد 41اور محمد رضوان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، وہاب ریاض 11، محمد عامر ایک اور راحت علی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے اس طرح پاکستانی ٹیم47.3 اوورز میں290رنز بناکرآئوٹ کیا۔ ایڈ م ملن نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کیوی کپتان برینڈن میکلم اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور محمد عامر کی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔