یوم کشمیر پر مکمل شٹر ڈائون کیا جائے گا، اولڈ سٹی تاجر اتحاد

February 1, 2016 4:04 pm0 commentsViews: 14

5 فروری کو یوم کشمیر اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا، مسلمانوں کو حق نہ ملنے تک آواز بھارتی ایوانوں میں گونجتی رہے گی
بھارت، بین الاقوامی ادارے اور دنیا میں امن کے خواہاں ہیں جو مسلمانوں کو حقوق دیئے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا، عالم شیخ
کراچی( پ ر) اولڈ سٹی تاجر اتحاد کا اجلاس ہوا جس میں عالم کلاتھ مارکیٹ، ٹیکسٹائل پلازہ، موتن داس مارکیٹ، اقبال کلاتھ مارکیٹ، مصطفیٰ کلاتھ مارکیٹ، ندیم کلاتھ مارکیٹ، غوثیہ کلاتھ مارکیٹ، بھٹکل کلاتھ مارکیٹ، لطیف کلاتھ مارکیٹ، سراج کلاتھ مارکیٹ، نیونہاام روڈ مارکیٹ اور دیگر مارکیٹ کے صدر اور جنرل سیکریٹریوں نے شرکت کی چیئر مین ایس ایم عالم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ5 فروری یوم کشمیر اظہار یکجہتی بھر پور طریقے سے منایا جائے مکمل طور پر شٹر ڈائون ہو جب تک مسلمانوں کا قانون آزادی ہند 1947 کے مطابق ان لوگوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا ان کی آواز بھارت کے ایوانوں میں گونجتی رہے گی بھارت بین الاقوامی ادارے اور بین الاقوامی معاشرہ جنوبی ایشیاء اور دنیا میں جس امن کا خواہاں ہے وہ مسلمانوں کو ان کے حقوق دئیے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا، مظلوم کو اس کا حق دئیے بغیر عدل و انصاف پر کبھی معاشرہ قائم نہیں ہو سکتا پاکستانی قوم کو چاہئے کہ وہ بھی اپنے مسلمان بھائیوں کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملا کر ان کیلئے ان کا حق مانگیں اپنے قومی ایام میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔