پنجاب میں مزید صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے، سسی پلیجو

February 1, 2016 4:06 pm0 commentsViews: 24

سندھی زبان ہزاروں برس پرانی ہے اور ہم اس کے وارث ہیں، سکندر میندرو
نیشنل میوزیم میں عالمی کانفرنس اور ثقافتی میلے میں پی پی سینیٹر اور صوبائی وزیر کا خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ پنجاب میں مزید صوبوں کی ضرورت ہے۔ جب تک پنجاب میں صوبے نہیں بنیں گے چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی ختم نہیں ہوگا۔ وہ اتوار کو نیشنل میوزیم میں سندھی زبان کے حوالے سے عالمی کانفرنس و ثقافتی میلے کے آخری روز خطاب کر رہی تھیں اس موقع پر صوبائی وزیر سکندر میندھرو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سسی پلیجو نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ پنجاب میں مزید صوبے بنیں، سندھی ہماری قومی زبان ہے اس کے لئے کئی بار مطالبات کئے گئے ہیں لیکن ہماری بات نہیں سنی جاتی یہ ایک حقیقت ہے کہ آج نہیں تو کل اس حقیقت کو سب ہی مانیں گے صوبائی وزیر سکندر میندھرو نے کہا کہ سندھی زبان ہزاروں برس پرانی ہے ہم اس زبان کے وارث ہیں۔ ہمیں اپنی زبان کو اجاگر کرنا چاہئے۔ اپنی زبان کے ساتھ ہر ایک سندھی کو ترقی کیلئے کام کرنا چاہئے۔ ہمیں ہر جگہ اپنی زبان بولنی چاہئے، سندھی زبان کی ترقی کیلئے ایسی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ثقافتی میلے کے آخری اوورز سندھ کے لوک فنکاروں نے اپنے گیت اور صوفی فنکاروں نے اپنا کلام پیش کیا۔