ملازمین کی ہڑتال سے 75 کروڑ کا نقصان ہوچکا، پی آئی اے

February 2, 2016 2:36 pm0 commentsViews: 15

اگر جہازنہیں چلیں گے تو ادارے کیلئے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا مشکل ہوگا
ملازمین اپنے اور ادارے کے مستقبل کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے سے گریز کریں، ترجمان
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ ہڑتال کی وجہ سے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کو 75کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے جس میں گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے‘ پیر کی شب اپنے بیان میں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اگر جہاز نہیں چلیں گے تو پی آئی اے کیلئے ملازمین کی تنخواہ ادا کرنا بھی مشکل ہوجائیگا‘ انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے اور ادارے کے مستقبل کا خیال کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن بند کرنے سے گریز کریں۔