آج صبح رینجرز کا پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب آپریشن

February 2, 2016 2:36 pm0 commentsViews: 61

لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر محمد علی مگسی کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے تھے
رینجرز نے تلاشی کے دوران 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، منشیات اور جوئے کا اڈہ گینگ وار ملزم کی سرپرستی میں چل رہا تھا
کراچی ( کرائم رپورٹر) صبح سویرے رینجرز کا پرانی سبزی منڈی‘ عسکری پارک کے قریب گرائونڈ میں واقع جوئے‘ منشیات کے اڈے پر لیاری کے گینگ وار کے اہم کمانڈر محمد علی مگسی کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن‘10 مشتبہ افراد زیر حراست‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح رینجر زکی بھاری نفری نے پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب گرائونڈ میں واقع جوئے اور منشیات کے اڈے پرلیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر محمد علی مگسی کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا اور کسی بھی شخص کو علاقے سے باہر یا اندر آنے کی اجازت نہیں تھی‘ رینجرز کی نفری نے آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور گینگ وار کے ٹھکانوں‘ سبز علی‘ اکبری بیاسی‘ اور مینا بڑا بورڈ والا کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پولیس کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ سبز علی‘ اکبر عرف اکبری‘بیاسی اور مینا بڑا بورڈ ‘ لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر محمد علی مگسی کی سرپرستی میں جوئے کا اڈہ چلارہے تھے اور محمد علی مگسی اور اس کے کارندے سبز علی کے اڈے پر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں‘ گینگ وار کے کمانڈر محمد علی مگسی لیاری کے سرغنہ عذیر بلوچ کا دست راست ہے جس کی تلاشی میں رینجرز اور پولیس چھاپے مار رہی ہے۔