بلدیہ میں 3غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار

February 2, 2016 2:41 pm0 commentsViews: 39

کراچی( کرائم رپورٹر) واٹر بورڈ کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے تیسری بار بلدیہ ٹائون کے علاقے سعید آباد میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین پانی کے3غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے‘ ان ہائیڈرنٹس کے ذریعے واٹر بورڈ کی فراہمی آب کی لائنوں سے غیر قانونی کنکشن لگا کر پانی چوری کرکے فروخت کیا جارہا تھا ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق پانی چوری کیلئے بنائے گئے نئے قانون جس کی سزا 10لاکھ روپے جرمانہ‘10 سال قید ‘جائیداد کی ضبطگی شامل ہے کے تحت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا‘ 4 قیمتی سمر پمپ‘2موٹر پمپ اور ہزاروں فٹ پائپ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔