عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد کھیل شروع ہوچکا ہے، شیخ رشید

February 2, 2016 2:42 pm0 commentsViews: 23

سندھ کے شرفاء سمیت پولیس کی ایلیٹ کلاس گھیرے میں آسکتی ہے، ڈاکٹر عاصم کا معاملہ تھنڈا پڑ جائے گا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عذیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد کھیل شروع ہوچکا ہے‘ سندھ حکومت میں ہمت ہے تو رینجرز کی سمری روک کر دکھائے‘ سندھ کے شرفاء سمیت پولیس کی ایلیٹ گھیرے میں آسکتی ہے‘ ڈاکٹر عاصم کا مسئلہ ٹھنڈا پڑجائیگا‘ ہوسکتا ہے ضمانت پر رہائی مل جائے‘ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا جس ملک کے وزیراعظم کو آلو کی قیمت کا پتہ نہ ہو اسے بین الاقوامی سیاست کا کیا پتہ ہوگا‘ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی دیواریں بلند کرنے سے دہشت گردی رک نہیں سکتی‘ لوگوں کو اپنی اولادوں کی حفاظت کیلئے خود ڈیوٹیاں لگانی چاہئیں‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اصل طاقت یوتھ ہے‘ وہ اسے استعمال کیسے کرتے ہیں یہ ان کا اصل امتحان ہے‘ مجھے اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے4ووٹ درکار تھے‘ شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کو آرمی چیف نے سپورٹ دی ورنہ حالات کچھ اور ہوتے۔