پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکراگیا پائلٹ نے جہاز بحفاظت اتارلیا

February 2, 2016 2:44 pm0 commentsViews: 20

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی ملتان سے کراچی آنیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے طیارہ بحفاظت اتار لیا‘ پیر کو پی آئی اے کی ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے331 سے لینڈنگ کے دوران اے ٹی آر طیارے کے اگلے حصے سے پرندہ ٹکراگیا تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت اتارلیا ‘جہاز میں41 مسافر سوار تھے۔