پی آئی اے کی ہڑتال پر مسافر پریشان‘ نشستوں کی منسوخی شروع

February 2, 2016 2:44 pm0 commentsViews: 15

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے فضائی آپریشن بند کرنے کے اعلان نے مسافروں کو پریشانی سے دوچار کردیا‘ منگل کے روز پی آئی اے کی اندرون و بیرون ملک پرواز پر بکنگ کرانے والے مسافروں کی پی آئی اے کسٹمر سروس کے کائونٹر پر معلومات حاصل کرنیوالوں کی کالوں کا تانتا بندھ گیا جبکہ پیر کو بھی پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج کے باعث مسافروں کو ایئر پورٹ پرمشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی اے کی پروازوںسے سفر کرنیوالے بیشتر مسافروں نے اپنی نشستیں منسوخ کرانی شروع کردیں۔