این ای ڈی یونیورسٹی میں2 تنظیموں میں تصادم،5 طلبا زخمی

February 2, 2016 2:53 pm0 commentsViews: 24

دونوں تنظیموں کے کارکنان میں تلخ کلامی کے بعد لاٹھی اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال
تدریسی عمل متاثر، رینجرز نے موقع پر پہنچ کر 10 طلبا کو حراست میں لے لیا
کراچی( کرائم رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی میں 2 طلباء تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں کارروائی کرتے ہوئے10 طلباء کو حراست میں لے لیا‘ تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹائون کے علاقے میں قائم این ای ڈی یونیورسٹی میں اے پی ایم ایس او اور اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں میں تلخ کلامی کے بعد تصادم شروع ہوگیا‘ دونوں جانب سے لاٹھی‘ ڈنڈوں کا استعمال ‘ جس کے نتیجے میں5 طلباء زخمی ہوگئے‘ تصادم کے باعث تدریسی عمل متاثر ہوا‘ واقعے کی اطلاع ملنے پر رینجرز موقع پرپہنچی اور10 طلباء کو حراست میں لے لیا اور صورتحال پر قابو پالیا۔